گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہتک عزت بل واپس بھیجنے کاعندیہ دےدیا

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ہتک عزت بل واپس بھیجنے کاعندیہ دےدیا ۔

راولپنڈی میں نابینا افراد کو تقرر نامے دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی ،مشاورت سے لایا جاتا تو اچھا ہوتا،قانون حرف آخر نہیں ،صحافتی تنظیموں ،سٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہیے، قانون ابھی پڑھا نہیں، مطالعے کے بعد قانونی ٹیم کو دوں گا وہ بھی دیکھیں گے،امکان ہے پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظر ثانی کا کہوں ،پرامید ہوں ہتک عزت قانون کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا15 دنوں سے کرپشن کے باعث بہت پریشان ہوں، صورتحال اس سٹیج پر پہنچ گئی غریب قوم کا اربوں روپے ایک ڈکار مار کر کھا لیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، قوانین و سسٹم میں اتنی کمزوری ہے لوگوں کو پرواہ ہی نہیں،تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہر الیکشن میں کرپشن ہوئی ، ساری سیاسی جماعتیں ذمہ دار ہیں، اسمبلی میں بیٹھ کر کوئی ایسی قانون سازی نہیں کر سکتے تو پھر کوئی فائدہ نہیں