ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے دوری اختیار کرلی

لاہور:( سٹاف رپورٹر)ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے دوری اختیار کرلی۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہتک عزت بل پرپوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کبھی بھی بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی، ہتک بل کی منظوری کے روز تمام اراکین کو ایوان سے غیر حاضر ہے،پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کےساتھ کھڑی ہے۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی میڈیا کےساتھ کھڑی ہے اور رہے گی ،صدر آصف زرداری ،شہید بےنظیر کےخلاف میڈیا ٹرائل کے باوجود کبھی آزادی رائے پر قدغن نہیں لگائی۔

حسن مرتضی نے کہا ہتک عزت بل پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے میں پیپلزپارٹی حصہ نہیں بنی،میڈیا میں کردار کشی پگڑیاں اچھالنے کےخلاف ہیں لیکن سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیربل پیش کرنا غلط ہے،حکومت پنجاب کو ہتک عزت بل پروقت ضائع کئے بغیر صحافی تنظیموں سے مذاکرات کرنا چاہئیں۔