ساہیوال، ریجنل ٹیکس آفس ٹیم کا چھاپہ، غیرقانونی سگریٹ کے 43 کارٹن برآمد
ساہیوال(بیورو رپورٹ) چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال تقی قریشی کی ہدایت پر کمشنر اوکاڑہ زون کی طرف سے ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال کی آئی آر ای این ٹیم نے اوکاڑہ میں ایک احاطے پر چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ/سیلز ٹیکس پیڈ سگریٹ کے 43 کارٹن ضبط کرلئے۔ یہ ذخیرہ رہائشی مکان میں رکھا گیا تھا، اسلئے علاقہ مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کئے گئے۔ لیڈی کانسٹیبل نے گھر کی تلاشی لی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔ سٹاک کی تخمینہ قیمت 3.44 ملین روپے ہے جبکہ اس میں شامل ڈیوٹی کا تخمینہ 2.7 ملین روپے ہے۔ سٹاک کو مزید کارروائی کیلئے اوکاڑہ زون آفس منتقل کردیاگیاہے۔

















