کالا قانون نامنظور،ہتک عزت بل چیلنج کریں گے،عمر ایوب

لاہور: (خبر نگار)پی ٹی آئی نے ہتک عزت قانون چیلنج کرنے کااعلان کردیا۔

خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کالا قانون بنایا جا رہا ہے، آئین کے مطابق کسی کی زبان بندی نہیں کی جا سکتی، قانون کےخلاف قومی و صوبائی اسمبلی میں مزاحمت کریں گے۔

بابر اعوان نے کہاوزیراعلیٰ اور وزیرقانون توہین عدالت کر رہے ہیں، صحافیوں کو پکڑنے کیلئے جو قانون بنایا گیا وہ نہیں چلے گا، عدالت سے رجوع کریں گے۔