کے پی حکومت بھی پنجاب کی طرح بجلی چوری کےخلاف اقدامات کرے، لغاری

لاہور:(خبر نگار) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے ملک کو اربوں کانقصان ہورہاہے،کے پی حکومت بھی پنجاب کی طرح بجلی چوری کےخلاف اقدامات کرے،ایک صوبے میں بجلی کوسیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، امید ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بجلی چوری پربہترتجاویزدیں گے اور صوبائی حکومت تعاون کرے گی۔

وزیر مملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاملک کو گھمبیر مسائل سے نکال کر بہتری کی طرف لےکر جائیں گے، ن لیگ نے پہلے بھی انقلابی اقدامات کر کے ملک کو اندھیروں سے نکالا، ن لیگ کی حکومت کے خاتمے سے تنزلی آئی،پاکستان میں ایک لاکھ کنکشنز نیٹ میٹرنگ پر موجود ہیں، حکومت نیٹ میٹرنگ پالیسی کا جائزہ لے گی ضرورت ہوئی تو نظرثانی کریں گے۔

اویس لغاری نے کہاملک کو اربوں کانقصان ہورہاہے،بجلی چوری کو روکنا ہو گا ،حکومت اقدامات کررہی ہے،پاور سیکٹر میں اصلاحات سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ۔