دبئی لیکس کی FIA،FBR،نیب سے تحقیقات کیلئے درخواست دائر

لاہور: (کورٹ رپورٹر)دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر دی گئی،شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میںوفاقی حکومت، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ۔

درخواست میں کہا گیا دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں و کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب و دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے،ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی تحقیقات ہونی چاہئیںدبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں۔