گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مساجد میں کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات پر بعد از نماز جمعہ گوجرانوالہ کی مختلف مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویر سپرا سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نے ضلع کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں کیں۔
کھلی کچہری کے دوران تمام افسران نے شہریوں کے مسائل سنے اور اُنکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے۔ افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کر کے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ اپنی شکایت درج کروانے کےلئے جس وقت چاہے ہمارے دفاتر میں آسکے، عوام الناس کیلئے ہمارے دفاتر کے دروازے دن، رات کھلے ہیں۔پولیس افسران خود کو عوام کا خدمت گار سمجھیں ، فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
کھلی کچہر ی کا مقصد عوام اور پولیس میں فاصلے کم کرنا ہے، سی پی او گوجرانوالہ

















