اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کےلئے پرعزم ہیں، موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد معاشی ترقی میں تیزی آئی،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر مٹسو ہیرو واڈا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،دونوں ممالک نے پاکستان ،جاپان کے درمیان تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
عطا تارڑ نے کہاپاکستان ،جاپان کے درمیان دوستی و تعاون کا دیرینہ رشتہ قائم ہے،مشکل وقت میں جاپان کا تعاون پاکستان کے عوام کےلئے ہمیشہ قابل قدر رہا،حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات سمیت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد معاشی ترقی میں تیزی آئی ، عالمی جریدے بھی مزید بہتری کی پیشنگوئی کر رہے ہیں۔
معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کےلئے پرعزم ہیں،عطا تارڑ



















