لاہور: (کرائم رپورٹر) پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں مانگ لیں۔
مختلف جیلوں کے قیدیوں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کے نام خط میں لکھا گیا جیلوں کے دیگر قیدیوں کو بھی بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دی جائیں۔
خط میں کہا گیابانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات پریزن رولز 1978کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
جیلوں میں بند قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں مانگ لیں



















