سمیں بند کرنے نہیں صرف نجی کمپنی کےخلاف کارروائی سے روکا ،اسلا م آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آبا د ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںسمیں بند کرنے نہیں صرف نجی کمپنی کےخلاف کارروائی سے روکا ،عدالت عالیہ میںنجی کمپنی کےخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جی اٹارنی جنرل صاحب! آپ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا موبائل سموں والے آرڈر پرحکم امتناع خارج کرانا تھا، جسٹس عامر فاروق نے کہا میڈیا سے درخواست ہے پچھلی بار کا آرڈر جو رپورٹ ہوا وہ ایسے نہیں تھا،اٹارنی جنرل نے کہا سیکشن 144 مکمل جواب فراہم کرتا ہے،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ٹیکس نیٹ میںعام مزدور جس کا کھوکھا ہے وہ تو شامل نہیں ہوں گے؟،اٹارنی جنرل نے مو قف اپنایاجی بالکل ان کو تو نوٹس جائے گا ہی نہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے دریافت کیا اگر کوئی ٹیکس دہندہ نہیں اس کے نام پر سم بچہ یا بچی استعمال کر رہے ہیں تو کیا کریں گے؟ مزدور غریب آدمی کیا کرے گا جس نے خود کو رجسٹرڈ ہی نہیں کرایا؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کسی غریب کو نوٹس جائے گا ہی نہیں، نان فائلرز کو نومبر 2023 سے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اگر کوئی شخص نوٹس جاری ہونے کے بعد جواب جمع کرائے گا یا ایف بی آر کو مطمئن کرے گا تو سم ری سٹور ہو جائےگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ڈر ہوتا ہے ایف بی آر والے ہر ایک کو اپنے لوپ میں لے لیتے ہیں، اب ہر بندہ جا جا کر بتاتا رہے ایسا نہیں ،کون کون جائے گا ایف بی آر کے پاس کوئی رولز ریگولیشنز بھی تو دیں نا،اٹارنی جنرل نے ٹیکس کے مختلف مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا عدالت کو دیکھنا ہوگا کمپنی کی ممبرشپ کیا ہے، کمپنی میں کسی پاکستانی کے کتنے شیئرز ہیں؟ حکم امتناع خارج کیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے جو آرڈر رپورٹ ہوا وہ ایسے نہیں تھا، سمز بلاک کرنے سے نہیں روکا صرف نجی کمپنی کےخلاف کارروائی سے روکا ، آپ کی درخواست پر نوٹس کر دیتے ہیں، سماعت کےلئے کب مقرر کریں؟ ۔

اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا میرا تو آج کل پتہ نہیں ہوتا، کافی مقدمات ہیں، اگلے ہفتے 22 یا 23 مئی کی تاریخ دے دیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے مرکزی کیس 27 مئی کو مقرر ہے، اٹارنی جنرل نے کہاپھر 27 مئی سے قبل کی کوئی اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں،بعد ازاں عدالت نے نجی کمپنی کےخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع کےخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرکے 22 مئی تک جواب طلب کر لیا۔