دفاعی میدان میں ایک قدم اور آگے، فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور،پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے،تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں و طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایس پی آر نے کہافتح2 راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرےگا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسروں نے تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی و تینوں مسلح افواج کے سربراہوں،صدر مملکت آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔