کابل:(مشرق نیوز)مزید غلام نہیں رہ سکتے،اہم ترین گروپ نے افغان حکومت سے علیحدگی اختیا ر کرلی،طالبان کے ممتاز تاجک رکن عبدالحمید خراسانی نے گروپ سمیت طالبان کی صفوں میں موجود وسیع نسلی امتیاز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہتھیار سرنڈر کر دئیے۔
،افغان خبر رساں ایجنسی ”آماج نیوز“ کے مطابق عبدالحمید خراسانی نے طالبان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا مزید غلام نہیں رہ سکتے، پشتون عوام ہمیں چور اور ٹھگ سمجھتے ہیں،عبدالحمید خراسانی کا منحرف ہونا طالبان حکومت کےلئے دھچکا ہے جو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مسلسل اندرونی اختلافات و بیرونی دباوکا شکار ہے۔
مزید غلام نہیں رہ سکتے،اہم ترین گروپ افغان حکومت سے الگ،ہتھیار سرنڈر کردئیے


















