اسد قیصر کا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کو سڑکوں پر نکالنے کااعلا ن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کے پی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کو سڑکوں پر نکالنے کااعلا ن کردیا۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہاگرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے،غلط پروپیگنڈا پھیلایاجارہا ہے خیبرپختونخوا والے بل نہیں دیتے، خیبرپختونخوا کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو بل دینے کی شرح زیادہ ہے، چاہتے ہیں بجلی چوری ختم ہو ،حکومت کو مکمل کریک ڈاون کرنا چاہئے۔

سابق سپیکر نے کہاناجائز لوڈ شیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے، معاملے پر اسمبلی میں بھی آواز اٹھاﺅں گا،بجلی چوری پر ایکشن لیں، پوری قوم آپ کےساتھ کھڑی ہو گی، ناجائز لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں ، آزاد کشمیر کا حال دیکھ لیں، نہیں چاہتے ملک میں انارکی پھیلے۔