جھنگ:(وہاب جعفر) ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ کیلئے منظم اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے،اب تک 60 سے زائد درخواست گزار خواتین کی دادرسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔خواتین سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ورچوئل پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
ڈی پی او نے کہا ورچوئل پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خواتین پولیس کمیونیکیشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں ہراسگی، گھریلو تشدد سمیت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین مکمل رازداری کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں لائیو ویڈیوکال فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے
راشد ہدایت نے کہاوزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ کیلئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن منظم اور متحرک کردار ادا کررہا ہے، جسکے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ تشدد، جنسی ہراسگی کی روک تھام اور خواتین میں شعور اجاگر کرنے کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام خواتین کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی سیمینار بھی منعقد کئے گئے ہیں تاکہ خواتین تشدد اور ہراسگی کو نظر انداز نہ کریں بلکہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ایمر جنسی سروس نمبر 15 یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس کو بر وقت اطلاع دیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور اپنے بچاو کیلئے ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز کے ذریعے خواتین کو سیلف ڈیفنس کی مختلف تیکنیک سے آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ خواتین پر تشدد، ہراسگی اور ڈومیسٹک وائلنس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















