چنیوٹ فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ناقص کی برف تیارکرنیوالی فیکٹریوں کو بھاری جرمانے

چنیوٹ: (رانا وقاص )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایات پر صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ میں سرگرم، گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے مدنظر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی آئس فیکٹریز کی چیکنگ جاری، پانی کے فلٹرز کی تبدیلی ریکارڈ کی عدم موجودگی،گندے اور زنگ آلود برف کے بلاکس، آلودہ پانی کے استعمال سے برف کی تیاری پر 4 فیکٹری مالکان کو 58000 کے جرمانے،جبکہ آلودہ برف کے 40 بلاکس تلف کیے گئے۔

مزید برآں پانی کے سیمپل میں مُضر صحت بیکٹیریا کی موجودگی پر فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ایک آئس فیکٹری کی پروڈکشن بند کر کے مشینری سربمہر کردی اور 40 عدد آئس بلاکس موقع پر تلف کے دیے گئے، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام خوراک سے متعلق شکائت کے لیے 1223 پر رابطہ کریں۔