گوجرانوالہ پولیس کی کارروائی، نفیسو ڈکیت گینگ کے3ارکان گرفتار

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث نفیس عرف نفیسو گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے تین لاکھ پچیس ہزار روپے نقدی ، ایک عدد موٹرسائیکل و اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ وقار عرف وقارو گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں نفیس ، ذوہیب ، حارث، وقار ، عمیر اور عمر شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگز کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں روڈ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔