لاہور:(سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے گلستان کے قریب پوست کے خاتمے کےلئے آپریشن کے دوران اے این ایف و دیگر سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ہدایت کی حملہ آوروں کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے،سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کو کیفر کردار پہنچایا جائے،وزیر داخلہ نے کہاپوست و دیگر منشیات کے خاتمے کیلئے بھرپور کریک ڈاﺅن جاری رہے گا،منشیات مافیا کی جگہ جیل ہے ، آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا،نئی نسل کو منشیات کے عفریت سے محفوظ رکھنے کےلئے آخری حد تک جائیں گے۔
منشیات مافیا کی جگہ جیل ،نئی نسل کو عفریت سے محفوظ رکھنے کےلئے آخری حد تک جائینگے، نقوی

















