زرتاج گل ای سی ایل کیس میں سیکرٹری داخلہ کو نوٹس ،جواب طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاسیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کےلئے مقرر کریں،حقائق سے واقف مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کےساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو ،عدالت نے کہا زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔