زرداری کو ریلیف،پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری کو ریلیف،پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا،احتساب عدالت نے کارروائی روک دی ۔

جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری فیصلے میں کہا گیاجب تک آصف زرداری صدر مملکت ہیں، کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، پراسکیوشن کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض کیا گیا نہ ہی مخالفت کی گئی، آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت کےخلاف کوئی کیس ہوسکتا نہ کارروائی جاری رہ سکتی ہے،صدر مملکت آصف زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔