کاروبار میں آسانی کیلئے تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت کے شعبے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔

خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کاروبار میں آسانی اور سہولت پر مشتمل تجارتی پالیسی تیارکرنے کی ضرورت ہے، ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی غیر روایتی اشیاء کی برآمدات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں، تجارت اور کاروباری پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، برآمدکنندگان کے مصدقہ ڈیوٹی ڈرابیکس فوری ادا کیے جائیں، ملکی آٹو سیکٹر کی ترقی کے لئے ڈیلیشن پالیسی پر عمل درآمد کرایا جائے۔