سانحہ 9مئی کے زخم آج بھی تازہ ہیں، سردار گوبند سنگھ

نارووال:(بیورورپورٹ )سانحہ 9مئی کو گزرے ایک سال بیت گیا مگر اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔اقلیتی راہنما۔ تفصیلات کے مطابق ہندو،سکھ،عیسائی سمیت مختلف اقلیتوں کے نمائندگان کی جانب سے نارووال کے فیض احمد فیض پارک سے جسٹر بائی پاس تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اس ریلی میں گوردوارہ صاحب کرتارپور کے ہیڈ گرانتی سردار گوبند سنگھ،رتن لعل آریہ سمیت مختلف اقلیتوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقلیتی رہنماوں کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9مئی کو گزرے ایک سال بیت گیا مگر زخم آج بھی زندہ ہیں،سیاسی جماعت کی جانب سے اپنے سیاسی عزائم کے حصول کیلئے عوام کو اپنی ہی مسلح افواج کے خلاف استعمال کیا گیا،شہدا کے مجسموں سمیت فوجی تنصیبات پر پری ڈیزائنڈ طریقے سے حملے کرائے گئے،ملک ہماراہے ،پاک فوج 22کروڑپاکستانیوں کی شان ہے۔