مسقط میں پاکستانی سفیر اور کمیونٹی کا خرم دستگیر کے اعزاز میں ظہرانہ

گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد) سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کا دورہ مسقط" پاکستانی سفیر اور سفارت خانے کے اعلی عہدے داران اور پاکستانی کمیونٹی نے استقبال کیا، پاکستانی سفیر عمران علی چوہدری کی جانب سے سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ، جس میں انفارمیشن افئرز ڈایریکٹر عنبرین لیاقت،نائب سفیر بلال حسن،امیگریشن کونسلر لیاقت علی ،امیر حمزہ چیئرمین پاکستانی سکول، سلمان بٹ ،سیٹھ مقصود اور دیگر سٹاف و پاکستانی کمیونٹی نے ظہرانہ میں شرکت کی۔

مسقط دورے کے دوران سابق وزیر خرم دستگیر خان نے کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی اور پاکستانی سکول سمیت سفارت خانے میں علیحدہ علیحدہ میٹنگ اور خطاب بھی کیا جبکہ مسقط میں تعینات پاکستانی سفیر عمران علی چوہدری اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی خوب سراہا، دوران خطاب میں ان کا کہنا تھا کے تمام اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں اور ہمارے دل کے بہت قریب ہیں جو اپنا ملک وگھر بار چھوڑ کر ہزاروں میل دور پردیس میں محنت کرتے اور ماہانہ اربوں ڈالرز کے زرمبادلہ پاکستان میں بھیجتے ہے جس سے پاکستان کے تر سیلات و زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔