مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) حماس کے ایک اہلکار نے بتایاہے کہ اگراسرائیل اس میں رکاوٹ نہیں ڈالتا تو جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مزید زیادہ کام کی ضرورت نہیں۔غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے امکانات سامنے آئے ہیں۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں اہلکار نے مزید کہا کہ مذاکرات میں آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہوں گے اور حماس جارحیت کو روکنے کیلئے ”مثبت جذبے کے ساتھ“کام کر رہی ہے۔حماس کے عہدیدارنے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو مذاکرات کو منقطع کرنے کیلئے کام کررہے ہیں جو پرسکون ہونے کے حق سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں:حماس


















