ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیسز 14مئی کوسماعت کیلئے مقرر کردئیے گئے،دونوں کیسز کی سماعت الگ الگ لارجر بنچ کریں گے۔

جسٹس محسن اختر کے معاملے پر بنچ کے سربراہ چیف جسٹس عامرفاروق ہوں گے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر بنچ میں شامل ہیں،جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں قائم بنچ کاجسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس اعجاز اسحاق بھی حصہ ہیں۔