خیبر پختونخوا میں آپریشنز ،6 دہشت گردجہنم واصل

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا میں آپریشنز ،سکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز کیے، ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،شمالی وزیرستان میں انعام نامی دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز ،شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔