اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر بڑی پیشرفت ،الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ای سی پی ذرائع کے مطابق رپورٹ ڈسٹرکٹ و ریٹرننگ افسروں کے بیانات پر مشتمل ہے،سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی میں تحریری بیان جمع کرایا تھا، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل الیکشن کمیشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائےگی، الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر من وعن عمل کرےگا۔
دھاندلی الزامات پر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

















