اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے عام انتخابات کے نتائج پر نواز شریف مجھ سے زیادہ پریشان ہیں، قائد ن لیگ چاہتے تھے ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے اور حکومت پی ٹی آئی کو دے دی جائے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاقوم کو سمجھ ہی نہیں آرہی فیصلے کی آخری قوت کون ہے، بناتے ہیں پھر بگاڑتے ہیں، بناتے ہیں پھر بگاڑتے ہیں،عدالت کو خود اعتمادی کےساتھ کہنا چاہیے ہر چیز ہمارے پاس کیوں لاتے ہو،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں 6ججوں نے خط لکھا دباﺅ ہوتا ہے اگر 6ججوں پر دبا ﺅآسکتا ہے تو آج جو جج ہیں ان پر دبا ﺅ آگیا تو پھر کیا ہوگا؟۔
فضل الرحمن نے کہا جے یوآئی کے ملین مارچ کا9مئی سے کوئی تعلق نہیں،پوری قوم نے ریاستی املاک پر حملوں کا نوٹس لیا تھا، پی ٹی آئی سے معاملات بنتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے نہ بنے تو ہر پارٹی کا موقف اور رائے ہوگی،الیکشن سے قبل کوئی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا، پشین کے حلقے میں گیا ہی نہیں، ٹانک ،ڈی آئی خان میں صرف ایک جلسہ کیا وہ بھی خوف کے ماحول میں، الیکشن کے دنوں میں 25،25پولنگ سٹیشن ایک ہفتے کے اندر تبدیل کیے گئے۔
نواز چاہتے تھے ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھے ،حکومتPTI کو دی جائے،فضل الرحمن

















