اسلام آباد :(بیورورپورٹ) گندم درآمد سکینڈل کامعاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کافیصلہ بدھ کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ ملنے پر معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ ہوگا، کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دیدی۔
سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں، نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
گندم درآمد سکینڈل ،نوازشریف ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں


















