ٹیلی کام کمپنیاں5 لاکھ سے زائدسمز بلاک کرنے پر آمادہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ٹیلی کام کمپنیاں5 لاکھ سے زائدنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے پر آمادہ،چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی کرادی۔

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدےداروں نے ملاقات کرکے کہا آئندہ چند روز میں نان فائلرز کی سمز بلاک کردی جائیں گی،کمپنیاں ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کرتی ہیں، نان فائلرز کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پیغامات ارسال کیے جائیں گے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے نان فائلرز کی ایف بی آر سے کلیئرنس کے بعد موبائل سمز بحال کردی جائیں گی۔