لاہور،سیالکوٹ (اپنے رپورٹر سے،بیوررپورٹ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،ایف آئی اے لاہور آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہے، پنجاب حکومت بیرون ملک سے نہیں یہاں کسانوں سے گندم خریدتی ہے، گندم درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، میرا ذاتی خیال ہے وفاقی حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں تھی، پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا، کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہے میرے خلاف انکوائری کرائی جائے، کسی کی خواہش پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، میں نے اور میری پوری ٹیم نے 12،13 ماہ کام کیا، رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت ہے، اگر 10 سال بعد بھی ہمارے خلاف کچھ نکل آیا تو جواب دہ ہوں گے،اوور بلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا رواں ماہ لیسکو میں کوئی اوور بلنگ نہیں ہوئی، دیگر ڈسکوز میں بھی اوور بلنگ میں کمی آئی، 31 کروڑ یونٹ صارفین کو واپس کیے گئے، اوور بلنگ پر ایف آئی اے نے مختصر وقت میں اچھا کام کیا مزید برآں وزیر ہوابازی خواجہ آصف ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ائیر فورس کے خصوصی طیارے کے ذرےعے پہنچے،میٹنگ میں خواجہ آصف، وزیر دفاع، شفیق وریا، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حافظ شاہد گہگ،اے ایس ایف ،سی ایف او ذوالفقار، سرفراز بھٹی سابق وائس چیئرمین سیال، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال،ایف آئی اے سٹاف، اے این ایف سٹاف اورسیال کے افسران بھی موجود تھے،سی ایس او ذوالفقار، ڈی ڈی امام زیدی اور سرفراز بھٹی نے روزانہ فلائٹ آپریشن، مسافروں کے بوجھ، چیکنگ کے طریقہ کار، سیکورٹی اور ایف آئی اے اور ایس آئی اے ایل کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں بتایا، وزیر داخلہ نے چودھری سجاد اکرم کو ہدایت کی کہ تمام کاو¿نٹر آمد وروانگی کے وقت چلائیں اور مسافروں کی سہولت کےلئے کاو¿نٹر کے اعداد و شمار کو بھی بڑھایا جائے ،سیال میں رن وے کی دیکھ بھال کے دوران اس کام کو مکمل کریں۔
گندم درآمد کا فیصلہ وفاق کرتا،میرے خلاف کارروائی کی خواہش پوری نہیں ہو گی:محسن نقوی

















