محکمہ ایری گیشن میں افسرشاہی سسٹم ، ایکسین لاہور زون کی طرف سے سرکاری گارڈز کا ذاتی استعمال

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ ایری گیشن میںافسرشاہی سسٹم کا نظام نافذ، ایکسین لاہور زون نے سرکاری گارڈ ذاتی نمود و نمائش کیلئے اپنے پاس رکھ لیا، گن مین گارڈ دفتر کے باہر سائلین کو اسلحہ کے زور پر ایکسین کو ملنے سے روکنے لگا، نہروں کے پانی چوری کی روک تھام کیلئے بھرتی کئے گئے گارڈز ایکسین کی ذاتی ڈیوٹی پر مامور۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن نے نہروں کی دیکھ بھال اور پانی چوری کی روک تھام کیلئے پرائیویٹ ریٹائرڈ فوجی بھاری تنخواہوں پر بھرتی کئے گئے جن کا کام پانی چوری روکنا تھا، انکو اسلحہ بھی فراہم کیا گیا لیکن مشاہدے میں آیا ہے کہ لاہور زون کے ایکسین رانا طارق سیف نے گارڈ اپنے دفتر کے باہر تعینات کررکھا ہے جو ایکسین لاہور زون کے حکم پر سائلین کو ایکسین سے نہیں ملنے دیتا جبکہ یہ کام نائب قاصد کا ہے جو یا گیٹ کیپر کا ہے جبکہ قانون میں کوئی بھی سرکاری آفیسر کسی سائل کو ملنے سے نہیں روک سکتے۔ گیٹ کیپر صرف اعلیٰ افسران تک ہوتے ہیں۔ ایکسین وغیرہ گیٹ کیپر نہیں رکھ سکتے اور گن مین گارڈ تو رکھ ہی نہیں سکتے۔ گارڈن گارڈ صرف نہروں پر ڈیوٹی سرانجام دے سکتے ہیں لیکن رانا طارق سیف نے یہ سب قانون پامال کررکھے ہیں۔اس خبر کے حوالے سے ایکسین طارق سیف سے موقف لیا گیا تو انہوں کوئی جواب نہ دیا، وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ من وعن شائع کریگا۔