فیصل آباد:(صداقت علی)واسانے 18 نادہندہ رہائشی کالونیوں کے کنکشن منقطع جبکہ 30 رہائشی کالونیوں کو 2 روز میں اپنے واجبات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر ان کے واٹر سپلائی اور سیوریج کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میںایسی 52 رہائشی کالونیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جو کہ غیرقانونی یا واسا کی نادہندہ تھیں جس پر ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی زیر نگرانی کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک 18 رہائشی کالونیوں کے سیوریج اور واٹر سپلائی کنکشن کاٹے جاچکے ہیں جبکہ چار رہائشی کالونیوں کے مالکان نے اپنے ذمہ واجبات جمع کرا دیئے ہیں اسی طرح واسا حکام کی جانب سے باقی 30 رہائشی کالونیوں کو اپنے واجبات جمع کرانے کے لئے 2 روز کی مہلت دی گئی ہے بصورت دیگر ان کے کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے۔
فیصل آباد:18نادہندہ کالونیوں کے پانی کنکشن منقطع

















