انٹرا پارٹی انتخابات،میاں افتخار اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

پشاور:(بیورورپورٹ)انٹرا پارٹی انتخابات میں میاں افتخار اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے۔

ترجمان اے این پی کے مطابق حسین شاہ یوسفزئی اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ،ارسلان خان سیکرٹری اطلاعات ،سید عاقل شاہ سینئر نائب صدر بن گئے۔