گندم سکینڈ ل میں بڑے بڑے نام ملوث ہیں،برجیس طاہر

سانگلہ ہل(سفیر اختر) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہاگندم سکینڈل میں بڑے بڑے نام ملوث ہیں، مانیٹرنگ کمیٹیاں اپناکرداراداکرنے میں ناکام رہیں،حکومت اور سرکاری عہدوں پر براجمان گندم مافیاکولٹکایا جا ئے ، وہ سزاکے مستحق ہیں،کسانوں اورحکومت کے درمیان خلیج پیداکرنے والوں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے،ملک کواربوں روپے کا نقصان پہنچا نے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے،ایسے کرداروں کوالٹالٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے۔

لیگی کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برجیس طاہر نے کہا حکومت اور سرکاری عہدوں پر براجمان مافیانے ملک کے کسانوں کی کمرتوڑکررکھ دی،گندم مافیاحکومت اورکسانوں کے مابین نفرت کی فضا پیدا کرکے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، مافیانے پنجاب میں گندم خریداری میں تاخیری حربے استعمال کرکے حکومت اورکسانوں کے مابین نفرت کا بیج بویاتاکہ نواز شر یف کی شخصیت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کوناکام بنایا جاسکے انہیںمعلوم تھا ملک میں گندم کی فصل تیار ہو کر آنے والی ہے توحکومتی اعلیٰ عہدوں پربیٹھے افراداور بیورو کریسی نے لالچ، غلط حکمت عملی اور ملی بھگت سے 32لاکھ ٹن گندم مہنگے داموں منگواکرملک کے کسان سے 39سوروپے من خریدکااعلان کرکے ملک کے کسان کوزندہ درگورکردیا ہے،انہوں نے مزید کہا چیف جسٹس کرداروں کےخلاف ازخود نوٹس لیتے ہوئے مافیاکوکیفرکردارتک پہنچائیں تاکہ ملک دیوالیہ ہونے سے بچ سکے۔