لاہور: (خبر نگار)پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
اورنگزیب حیدر خان ڈپٹی کمشنر سرگودھا،علی اکبر ڈی سی بھکر، صائمہ علی ڈی سی ساہیوال، امیرہ بیدار ڈی سی لیہ، فرخ عتیق ڈی سی اوکاڑہ اور خالد جاوید کو ڈی سی میانوالی تعینات کر دیا گیا ،پنجاب حکومت نے ڈاکٹر نور اعوان ،سمیع فاروق ،خالد پرویز، ذیشان حنیف کو او ایس ڈی بنا دیا ۔
دریں اثناعلی رندھاوا کو تبدیل کرکے سیکرٹری سروسز زید بن مقصود کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری ٹورازم راجہ جہانگیر انور سیکرٹری ماحولیات بن گئے،راجہ جہانگیر انور کو سیکرٹری ٹورازم کا اضافی چارج بھی مل گیا،محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، زید بن مقصود کمشنر لاہور تعینات

















