چیئرمین اے پی سی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل کرلیا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین اے پی سی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل ہوگیا،کسی کےساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے، بانی پی ٹی آئی مئی میں عوام کے درمیان ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابانی پی ٹی آئی کا اختیار کون سے کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے، فضل الرحمن سے بات چیت جاری ہے، امید ہے اکٹھے ہوجائیں گے، الائنس کو مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں،ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، فارم45کے مطابق نواز،شہباز،علیم خان الیکشن ہار چکے ۔