9افراد قتل کیس میں4مجرموں کو5،5مرتبہ سزائے موت

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)9 افراد کے قتل میں ملوث 4مجرموںکو 5،5مرتبہ سزائے موت ،ایک کو 5مرتبہ عمر قید ،راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید نے تھانہ چونترہ کے گاوں میال میں 9افراد کے قتل کیس کافیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مجرم دانش،رب نواز، اشرف اورعاقب کو5مرتبہ سزائے موت، مجرم اکرام نوازکو5مرتبہ عمرقید کی سزاسنائی ،سزائے موت پانے والے مجرموں کو5،5لاکھ روپے جرمانے کاحکم بھی سنایا گیا،عدالت نے 7 ملزموںکو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔