نقیب قتل کیس ،اہم گواہ و عینی شاہد بیان سے منحرف

کراچی:(بیورورپورٹ)نقیب قتل کیس میں اہم موڑ،اہم گواہ و عینی شاہد منحرف ہوگیا، انسداد دہشتگردی عدالت کی سینٹرل جیل میں نقیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

گواہ ہیڈ کانسٹیبل راجہ جہانگیر نے سابق ایس ایچ او امان مروت اور شعیب شوٹرسمیت 7 ملزموں کو شناخت کرنے سے انکار کردیا، گواہ نے کہامجھ سے زبردستی بیان لیا گیا تھا، اعلیٰ حکام کے دباو پر پولیس کے تحریری بیان پر دستخط کئے ،گواہ کے منحرف ہونے پر پراسیکیوشن نے گواہ کا نام واپس لینے کی استدعا کردی، پراسیکیوشن نے کہا اہم گواہ راجہ جہانگیر نام واپس لینا چاہتا ہے۔

وکیل صفائی نے گواہ کا نام واپس لینے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گواہ کا نام واپس نہیں لیا جاسکتا،عدالت نے تمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔