چلڈرن ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یو بنانے کا اعلان،ہسپتالوں میں ڈاکٹر وںکی کمی کو پورا کیا جائے:مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال لاہورکا دورہ کیا اور ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا، چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو بنا نے کا اعلان کیا اور فنڈز کے اجرا ءاور جلد تکمیل کی ہدایت کی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں چلڈرن ہسپتال بنانے اور چلڈرن ہسپتال لاہور سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے صوبائی وزرا ءکو چلڈرن ہسپتال کا متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ نے اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کےلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، وی سی ڈاکٹر مسعود صادق اور چیئرمین اسلامک (ایڈ) محمودالحسن نے ایم او یو پر دستخط کیے، مریم نوازنے ڈے کیئر سینٹر کے سٹاف کو بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ہدایت کی اور سٹاف کے ساتھ تصویر بھی بنوائی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن اینڈوکرنالوجی وارڈ اور نومولود بچوں کے وارڈ کا بھی دورہ کیا اور والدین سے بات چیت کی،وزیر اعلیٰ نے ننھے بچوں کو پیار کیا، جلد صحت یابی کی دعائیں کی، مریم نواز نے مریض بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور ایم ایس کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کےساتھ شفقت کا اظہار کیا ، مریم نواز نے بچوں کے والدین سے طبی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا، مریض بچے کی والدہ نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ سے ملنے کا بہت شوق تھا،آج بہت خوش ہو، مریم نواز نے ڈاکٹر اور نرسوں سے بھی بات چیت کی اور انکی تجاویز سنیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت پرعزم ہے،دور دراز علاقے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی کمی پوری کی جائے،ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے،علاج کی بہترین سہولتوں پر خرچ کریں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے بہترین ہسپتال بناناچاہتے ہیں،بریفنگ میں بتایا گیا نئے کالج بلاک میں میڈیکل سٹوڈنٹس کو چلڈرن ہیلتھ سے متعلق تعلیم اور ریسرچ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔