اسلام آباد (بیورورپورٹ) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دےدیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر جاری بیان میں صاحبزادہ حامد رضانے کہا پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور بانی پی ٹی آئی کو انصاف دلانے کےلئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے، سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کےلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔
پی ٹی آئی ایوان سے استعفے دے کر سڑکوں پر نکلے:حامد رضا

















