پشاور:(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے فیصلے اب ایوان نہیں میدان میں ہوں گے،ملک کو جعلی اسمبلیوں سے چلایا جا رہا ہے،پاکستان بچانے نکلے ہیں ،مسلط نظام کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت بحال کرینگے۔
تنظیمی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاکچھ قوتیں عوامی ووٹ کے حق کو پامال کرکے یرغمال بنا لیتی ہیں، 9 مئی کو پشاور میں جمعیت علما اسلام کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا،2024 میں بھی 2018والاڈرامہ رچایا گیا، کل دھاندلی کےلئے آواز اٹھانے والے آج خاموش کیوں ہیں؟۔
سربراہ جے یوآئی نے کہاغلامی کسی طور قبول نہیں کریں گے، پارلیمنٹ سے جے یو آئی کو دور رکھنے والے سن لیں میدانوں میں آپ کے ظلم وجبر کےخلاف آواز اٹھائیں گے،76 سالوں سے ملک کو سیاسی معاشی و جمہوری طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، کوئٹہ ،کراچی کے بعد 9 مئی کو پشاور میں عوامی میدان لگے گا،قوم کو ملک کےخلاف ہونیوالی سازشوں سے آگاہ کرینگے۔
فضل الرحمن نے کہااسرائیل ، حواریوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، معصوم بچوں، خواتین، بوڑھوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جمعیت علما اسلام مظلوم فلسطینی عوام کےساتھ کھڑی ہے اور ظلم وجبر کےخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
فیصلےاب میدان میں ہوں گے،مسلط نظام کا خاتمہ کرینگے،فضل الرحمن

















