اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چیلنج قراردےدیا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا10کھرب کا کیش زیر گردش ہے، آدھی معیشت غیر دستاویزی ہے،پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے، خواتین کی عام شکایت ہے گھر کے مرد نقد رقم چھین لیتے ہیں، خواتین چاہتی ہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔
اورنگزیب نے کہابجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے،پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔
غیر دستاویزی معیشت بڑا چیلنج، ڈیجیٹل کرنسی کا سوچ رہے ہیں،وزیر خزانہ



















