فیصل آباد:(بیورو رپورٹ) اقبال سٹیدیم میں لہنگا چولی پہن کر لڑکی بن کر خواتین کو ہراساں کرنے والا نوجوان ساتھی سمیت گرفتار۔ تھانہ سول لائن پولیس نے تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
محلہ حیدرآباد کا رہائشی فیصل خواتین کا لہنگا ، چولی اور دوپٹا پہن کر لڑکی کا روپ دھار کر اقبال سٹیڈیم میں خواتین اور مردوں کو ہراساں اور پریشان کر رہا تھا۔ لڑکی بنا ہوا ملزم فیصل اپنے ساتھ موجود لڑکے سمیر کو اپنا بوائے فرینڈ ظاہر کر رہا تھا۔
شہریوں کی اطلاع پر تھانہ سول لائن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ سب انسپکٹر محمد اسلم کی مدعیت میں ملزمان فیصل اور سمیر کے خلاف تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نازیبا حرکات کرنے اور خواتین کی عفت میں خلل ڈالنے کے مرتکب ہوئے۔
فیصل آباد:لڑکی بن کر خواتین کوڈرانے والا نوجوان ساتھی سمیت گرفتار

















