اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کےلئے سینئر صحافی حامد میر نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
حامد میر نے صدر، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاعدالت ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن قائم اور قتل کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کو معاملے کے حقائق، ڈیٹا و رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے۔
ارشدشریف قتل کیس، حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت سے رجوع



















