لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ایک ہفتے میں سبزیوں کی قیمتوں میں30روپے تک کمی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، پیاز 29،ٹماٹر 24، آلو 22 اورباقی سبزیوں کی قیمتوں میں 15سے 20روپے تک کمی ہوئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ،ٹیمیں صوبے بھر میں متحرک ہیں،اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاسرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانا سب سے بڑا ٹاسک ہے، تمام ڈی سی،اے سی اور کمشنر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں، مریم نواز کا مشن ہے عوام کو روٹی اور سبزیاں سستی ملیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعلیٰ عوام کو سستی اشیائے خورو نوش فراہم کرنے آئی ہیں،مریم نواز عام آدمی کی آواز ہیں ،مشن خواتین ،نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے،وزیراعلیٰ کو گالم گلوچ بریگیڈ نہیں پنجاب کے 11کروڑ عوام کی فکر ہے،عوام نے مینڈیٹ مسائل کے حل کےلئے دیا،اعتماد پر پورا اتریں گے۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















