پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور:( )غیر قانونی بھرتیاں کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار پرویز الہیٰ نے موقف اپنایا اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔