قصور : شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں شدید مشکلا ت کا سامنا

قصور:(مہر حسن حسین)شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں شدید مشکلا ت کا سامنا۔ محکمہ پاسپورٹ کے مقررہ دورانئے کے دوران پاسپورٹ کاحصول خواب بن گیا، کئی کئی ماہ بعد بھی شہریوں کو پاسپورٹ نہ مل سکے۔

پاسپورٹ آفس قصور آنے والے شہریو ںکو پاسپورٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شہری کو آرڈنری پاسپورٹ درخواست جمع کروانے کے بعد محکمہ پاسپورٹ کے قوانین کے مطابق 21 یوم کے دوران دیا جاتا ہے مگر پاسپورٹ آفس قصور آنے والے شہریوں کے مطابق ان کو پاسپورٹ کیلئے درخواست جمع کروائے 4ماہ سے زائد ہو چکے ہیں مگر انہیں پاسپورٹ نہیں دیا جارہا اور روزانہ کی بنیاد پر چکر لگوا کر ذلیل و خوار کیا جارہا ہے ۔اسی طرح ارجنٹ پاسپورٹ بھی شہریوں کو 8 سے 10 یوم کے بعد دیا جارہا ہے ۔

پاسپورٹ کے حصول کیلئے پاسپورٹ آفس قصور آنے والے شہریوں اور انجمن تاجران قصور نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے فوری نوٹس لے کر اصلاح واحوال اور نااہلی و غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔