لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں، بیرسٹر سیف زبان کو لگام دیں ورنہ ڈالنی آتی ہے، حلیہ ،زبان ، حرکتیں کے پی حکومت کی ٹک ٹاکرز،بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاجن کی حکومت بنی گالہ اور اڈیالہ سے چل رہی ان کو مریم نواز کے طرز حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟،مریم نواز پنجاب میں لوگوں کےلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں،اصل تکلیف یہی ہورہی، مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی سے لےکر چمچوں تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کیے گئے ہیں، پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیا نہیں،منہ میں جو آتا ہے فوری مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں، پختونوں نے آپ کو زبان درازی ،چرب زبانی کےلئے ووٹ نہیں دیئے،علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















