کراچی:(بیورورپورٹ)عازمین کی بڑی مشکل آسان،کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا،حج کیلئے جانیوالے عازمین کو روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسرہوں گی۔
امیگریشن سعودی عرب کی بجائے اب کراچی میں ہی ہوگی،عازمین کو جدہ، مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی ، ، سعودی امیگریشن کیلئے سی اے اے نے 2کاونٹر کیلئے جگہ مختص کردی ۔
ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے کہامنصوبے کے تحت کراچی سے پہلی پرواز9 مئی کو روانہ ہو گی، حکومتی سکیم کے تحت16281عازمین کراچی سےروانہ ہوں گے،عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے۔
کراچی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل

















