ڈسکہ:(رانا امین خان) موسم گرما کے آغاز پر روزانہ ہزاروں لیٹر جعلی دودھ شہری علاقوں میں منتقل، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوربیکریوں میں سرعام فروخت،شہری اور بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ڈسکہ شہر و گردو نواح میں مضر صحت اور جعلی دودھ کی خرید وفروخت، فوڈ اتھارٹی کیلئے چیلنج بن گئی موسم گرما کے آغاز پر روزانہ ہزاروں لیٹر جعلی اور مضر صحت دودھ مختلف دیہاتوں سے شہری علاقوں میں منتقل ہورہا ہے جبکہ متعدد ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور بیکریوں میں سرعام فروخت جاری ہے۔
ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ سے شہری اور بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں گلی محلوں میں فروخت ہونے والے مضر صحت دودھ کی روک تھام میں نا کام ہو چکی ہیں دوسرے شہروں سے مبینہ طور پرمختلف اقسام کی مضر صحت کیمیکلز کے آمیزے سے تیار کئے جانے والے جعلی دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا جعلی دودھ یوریا کھاد، واشنگ پاﺅڈر، رنگ کاٹ، میٹھا سوڈا، پام آئل، سنگھاڑا، کارن فلور،سوڈیم کاربونائٹ، فارمولین اور گندے پانی سے تیار کیا جاتا ہے جسے دوسرے شہروں لا کر ڈسکہ میں مبینہ طور پر دکانوں اور بیکریوں کو فروخت کیا جاتا ہے جس کے استعمال سے بچوں کا معذور اور بڑے مہلک امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، شہریوں نے کہا کہ کئی بار شکایات کے باوجود بھی کارروائی نہیں کی جاتی جبکہ ان جعل سازوں کو کھلی چھوٹ دیدی جاتی ہے۔
ڈسکہ شہر اور گردونواح میں مضر صحت ، جعلی دودھ کی سرعام فروخت

















